لاہور( نئی تازہ رپورٹ) لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو ایفیڈرین کیس میں بری کر دیا۔
جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بنچ نے فیصلہ سنایا۔عدالت نے حنیف عباسی کی ایفیڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا کالعدم قرار دےدی۔
حنیف عباسی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے11 سال یہ کیس بھگتا اور 11 ماہ کی قید بھی کاٹی۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اس دوران مجھے 2 انتخابات سے باہر رکھا گیا۔حنیف عباسی نے کہا کہ شیخ رشید الیکشن میں آئےگا تو اب الیکشن میں مقابلہ ہو گا۔
ھنیف عباسی نے کہا کہ راوالپنڈی سے21 اکتوبر کو سب سے بڑا قافلہ لے کر نواز شریف کا استقبال کروں گا۔
مسلم لیگ ن کےصدر شہباز شریف نے حنیف عباسی کی بریت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللّٰہ،حنیف عباسی ایک من گھڑت مقدمہ سے بری ہوئے، حنیف عباسی اور ان کے اہلِ خانہ نے جرات اور بہادری سے مقابلہ کیا۔ یہ اس جھوٹ سے بریت ہے جس کا سامنا نواز شریف کو کئی برس تک کرنا پڑا۔