اسلام آباد( نئی تازہ رپورٹ) وفاقی حکومت نے سعودی عرب میں ہزاروں افغان باشندوں سے جعلی پاکستانی پاسپورٹس برآمدگی کے معاملہ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی ۔
وزارت داخلہ نے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نجیتی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزارت داخلہ نے ڈی جی پاسپورٹ و امیگریشن مصطفیٰ جمال کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں وزارت داخلہ، نادرا اورایف آئی اے کے سینئرافسران شامل ہیں ،کمیٹی میں محکمہ پاسپورٹ و امیگریشن کا ایک افسر سیکرٹری کے فرائض سرانجام دے گا۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی 15 روز میں جعلی پاسپورٹس کے اجرا میں شریک تمام ذمہ داروں اور اس عمل کی روک تھام بارے سفارشات پیش کرے گی اور نادرا، ایف آئی اے اور پاسپورٹ افسران کی ذمہ داری بھی طے کرے گی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے 12 ہزار افغان شہریوں سے پاکستانی پاسپورٹ بر آمد کیے تھے ۔