اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا، پیٹرول 40 روپے اور ڈیزل 15 روپے فی لیٹر سستا ہو گیا۔
خزانہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 40 روپے کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 323 روپے 38 پیسے سے کم ہو کر 283 روپے 38 پیسےکردی ہوہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹرکمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 318 روپے 18 پیسے سے کم ہو کر 303 روپے 18 پیسےفی لیٹر ہوگئی ہے
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے رجحان اور ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کے استحکام کے پیش نظر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ کیا۔
کے مطابق نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق پیر (16 اکتوبر 2023) سے ہوگا۔