مکہ مکرمہ ( نئی تازہ رپورٹ) مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف نے لندن سے سعودی عرب پہنچنے کے بعد عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔
سابق وزیر اعظم روضہ رسولﷺ پر بھی حاضری دیں گے اور سعودی عرب میں قیام کے دوران سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سعودی عرب کے بعد دبئی پہنچیں گے جہاں وہ چند روز قیام کریں گے اس دوران ان کی دبئی کی اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ بعد ازاں وہ 21 اکتوبر کو خصوصی پرواز سے پاکستان روانہ ہوں گے
قبل ازیں نواز شریف وطن واپس آنے کیلئے لندن سے سعودی عرب پہنچے۔
سابق وزیراعظم نے اپنے رفقا کے ہمراہ سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 116 سے جدہ کا سفر کیا۔
پرواز لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ سے روانہ ہوئی تھی۔ جدہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر نواز شریف کا بھرپوراستقبال کیا گیا۔