واشنگٹن( نئی تازہ رپورٹ) پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر اور امریکی وزیر دفاع کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے پریس سیکرٹری کے مطابق امریکی وزیردفاع لائیڈ جے آسٹن نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے فون پربات کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل عاصم منیر اور امریکی وزیر دفاع نے باہمید لچسپی کے امور کے امور پرتبادلہ خیال کیا جب کہ اس دوران خطے کی سورتحال بھی زیر غور آئی۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک اپنے دفاعی تعلقات کو بڑھانے کے لیے تندہی سے کام کر رہے ہیں، ان تعلقات کو حالیہ برسوں میں تناؤ کا سامناکرنا پڑا ہے۔ اگست 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد دونوں ممالک کو تعلقات میں پیش رفت کے لیے مؤثرکوششوں کی ضرورت پیش آرہی ہے۔