اسلام اباد ( نئی تازہ رپورٹ) قومی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج منگل تین اکتوبر کو منعقد ہو گا۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت ہونے والے قومی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں سول اور عسکری قیادت شرکت کرے گی، جبکہ اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہوں گے۔
ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں حالیہ دہشتگردی کی لہر کے محرکات کا جائزہ لیا جائے گا، حساس اداروں کی جانب سے قومی سلامتی سے متعلق امور سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت کےبارے میں بھی بریفنگ دی جائے گی، اجلاس کے شرکا ملکی مجموعی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔