لندن ( نئی تازہ مانیٹرنگ) مسلم لیگ ن کے قائد، سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے جہاز کی ٹکٹ بک کروا لی گئی۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے ابو ظہبی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کریں گے اور اسی روز لاہور کے لئے روانہ ہوں گے، معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیراعظم اتحاد ایئر ویز کی پرواز 243 سے پاکستان پہمچیں گے۔
پرواز ای وائی 243 علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرعصر کے وقت لینڈ کرے گی، نواز شریف کے ہمراہ ان کا سٹاف اور ذاتی مشیران بھی اسی پرواز میں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کے ہمراہ محمد وقار، ڈاکٹر عدنان، میاں ناصر جنجوعہ بھی ہوں گے، جبکہ سینیٹر عرفان صدیقی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے، متعدد پارٹی رہنماؤں اور سابق ارکان پارلیمنٹ نے بھی ابو ظہبی سے اسی پرواز میں اپنی سیٹیں بک کروالی ہیں۔