مری ( نئی تازہ رپورٹ) شوبز سٹار ماہرہ خان نے اپنے دوست اور بزنس مین سلیم خان سے شادی کرلی ہے۔
ماہرہ خان کی پہلی شادی 2007 میں علی عسکری سے ہوئی تھی، جن سے ان کا بیٹا اذلان ہے۔
ماہرہ کی پہلی شادی تقریبا 8 سال بعد 2015 میں طلاق پر ختم ہوگئی تھی ، 2019 سے ان کی دوسری شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں تاہم انہوں نے اس کی تصدیق نہیں کی تھی۔
تاہم اب طویل عرصے بعد چند ہفتوں سے خبرٰن گردش کر رہی تھیں کہ ماہرہ خان کی شادی ج؛د ہونے والی ہے ،ماہرہ خان کی سوشل میڈیا مینیجر انوشے طلحہ خان نے ماہرہ خان کی شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرکے ان خبروں کی تصدیق کردی ہے۔
شادی کی تقریب میں محدود تعداد میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔