اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ۔
وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 8 روپے کم کر کے 323 روپے 38 پیسے کر دی گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 11 روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 318 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل اور ایکسچینج ریٹ میں بہتری کی وجہ سے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا فیصلہ کیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق اتوار یکم اکتوبر 2023 سے ہوگا۔