اسلام آباد( نئی تازہ رپورٹ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں جاری کردیہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے 17 اگست کو جاری کردہ حلقہ بندی اصل شیڈول کے تحت ابتدائی حلقہ بندیاں 7 اکتوبر کو مکمل ہونا تھیں ۔
تاہم یکم ستمبر کو الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی مشق کا دورانیہ 14 دن تک کم کرنے کا اعلان کیا تھا تاکہ اس عمل کو 14 دسمبر کے بجائے 30 نومبر کو مکمل کیا جا سکے۔
الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی تکمیل پر جنوری کے آخری ہفتے تک عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے تاہم ابھی انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان ہونا باقی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے بدھ کوابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کردی گئی۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستیں برقرار رہیں گی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے مردم شماری کی منظوری کے بعد عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری جاری حلقہ بندیوں کی فہرست پر تجاویز اور اعتراضات 28 ستمبر سے 27 اکتوبر تک دائر کرائے جاسکتے ہیں جن پر 26 نومبر تک فیصلہ کیا جائے گا اور پھر 30 نومبر کو حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق حلقہ بندیوں میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستیں برقرار رہیں گی۔
ای سی پی کی جاری کی گئی فہرست کے مطابق قومی اسمبلی کی 266، پنجاب اسمبلی 297 ، سندھ اسمبلی 130، بلوچستان اسمبلی کی 51 اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی 115 نشستوں پر حلقہ بندیاں کی گئی ہیں۔