لاہور( نئی تازہ رپورٹ ) پولیس نے پنجاب میں انجیکشن سے متعدد افراد کی بینائی ضائع ہونے کے معاملے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق انجیکشن معاملہ کے مرکزی ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ ملزم انجیکشن کو لاہور سے باہر سپلائی کرتا تھا اور واقعے کے بعد سے روپوش تھا۔
نجی ٹی وی کےمطابق ملزم کو لاہور پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
پولیس نے اس سے قبل انجیکشن اسکینڈل میں 2 ملزمان کو گرفتار کیا تھا ۔