کندھ کوٹ ( نئی تازہ رپورٹ) سندھ میں کندھ کوٹ کچے کے علاقے میں راکٹ لانچر کا گولہ پھٹنے سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
واقعہ ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ کے علاقے مہوال شاہ میں واقع گھر مین پیش آیا جہاں گھر کے اندر راکٹ لانچر کا گولہ پھٹ گیا جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے، ایک مرد اور 2 خواتین شامل ہیں ، جبکہ 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔
ایس ایس پی کشمور کندھ کوٹ روحیل کھوسہ نے میڈیا کو بتایا کہ تھانہ گھوگھاٹ کی حدود میں علی نواز سبزوئی نامی شخص کے گھر کے اندر راکٹ لانچر کا گولہ پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، واقعہ کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
ایس ایس پی کشمور کندھ کوٹ کے مطابق بچوں کو گراؤنڈ میں کھیلتے ہوئے راکٹ کا گولہ ملا جسے وہ گھر لے گئے جہاں وہ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ سول ہسپتال کندھ کوٹ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔