اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) سول ایوی ایشن نے اسلام آباد ایئر پورٹ کا مرکزی رن وے آج سے 5 روز کےلیے جزوی طور پر بند کر دیا۔
اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مین رن وے کو معمول کی تیکنیکی صفائی اوی دیکھ بھال کے لیے 25 سے 30 ستمبر تک جزوی طور پر بند رکھا جائے گا تاہم فلائٹ شیڈول معمول کے مطابق رہے گا اور متاثر نہیں ہوگا۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق مین رن وے صبح سویرے اور رات کے مخصوص اوقات میں لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے دستیاب نہیں ہوگا۔
صبح کے اوقات میں ساڑھے 5 سے ساڑھے 8 بجے تک ٹائروں کے رن وے پر موجود ربڑصاف کیے جائیں گے جبکہ دن میں مین رن وے کی صفائی ساڑھے 10 سے دن 1 بجے تک ہوگی۔
مین رن وے سے ربڑ صفائی کے دوران فلائٹ آپریشنز بلا تعطل جاری رہے گا۔
ترجمان کے مطابق ثانوی رن وے فلائٹ آپریشنز کے لیے معمول کے مطابق تمام وقت دستیاب ہوگا۔