کراچی( نئی تازہ رپورٹ) پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی ہوئے یو این مشن پرآئے ہوئے غیرملکی شہری سے موبائل فون چھیننے والے ملزم کو گرفتارکر کر لیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ عمران قریشی نے بتایا کہ گرفتار ملزم 2 ہفتے قبل غیر ملکی شہری گیمبین سے کلفٹن بلاک 2 سے موبائل فون چھینا اور فرار ہو گیا تھا۔غیر ملکی شہری اقوام متحدہ مشن میں شامل تھا۔
مقدمہ کے اندراج کے بعد خفیہ اطلاع پربوٹ بیسن پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ملزم فرمان علی کے قبضے سے 1 پستول اور 2 چھینے ہوئے فون برآمد کیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا ۔