کوئٹہ( نئی تازہ رپورٹ) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گاڑی کے قریب دھماکے سے جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کہ دھماکا حافظ حمد اللہ کی گاڑی کے بالکل قریب ہوا جس میں وہ زخمی ہوگئے، انہیں قریبی ہسپتال منتقل کیاگیا ، جہاں سے انہیں کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔
دیگرزخمی افراد کو بھی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔
ڈپٹی کشنر مستونگ کےمطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں حافظ حمد اللہ بھی شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ حافظ حمد اللہ دھماکے میں معمولی زخمی ہوئے ہیں ان کے ہمراہ ان کے گن مین بھی زخمی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حافظ حمد اللہ کو معمولی زخم آئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق مستونگ دھماکے کی زد میں طلبا کی ایک کالج وین بھی آ ئی جس کے نتیجے میں 5 طلبا زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مستونگ دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کی تعداد 11 ہے۔
بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والے طلبا کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی اور صوبائی وزیر داخلہ زبیر جمالی نے مستونگ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی صحتیابی کی دعا کی ہے۔