لاہور( نئی تازہ رپورٹ) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کردیے۔
لاہور بورڈ کے ایف اے اور ایف ایس سی کے جاری نتائج کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں ایک لاکھ 86 ہزار 581 طلبا و طالبات نے حصہ لیا جن میں سے ایک لاکھ 49 ہزار طلبا و طالبات کامیاب ہوئے اور انٹرمیڈیٹ میں کامیابی کا تناسب 58 فیصد رہا۔
انٹر بورڈ کے مطابق امتحانات میں تمام بورڈز میں طلبا کی کامیابی کا تناسب 48.86 اور طالبات کا 66.82 فیصد رہا۔
تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے انٹرمیڈیٹ نتائج کے مطابق امتحانات میں 99 ہزار 874 امیدواروں نے شرکت کی اور 65 ہزار 837 امیدوار کامیاب ہوئے، اس طرح امتحانات میں م کامیابی کا تناسب 65.92 فیصد رہا۔�
سرگودھا تعلیمی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے جاری نتائج کے مطابق 52 ہزار 868 امیدواروں نے حصہ لیا، جن میں سے 33 ہزار636 امیدوار کامیاب ہوئے۔
تعلیمی بورڈ بہاولپورکے انٹرمیڈیٹ نتائج میں کامیابی کا تناسب 57.46 فیصد رہا۔ امتحانات میں 57 ہزار 443 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 33 ہزار 6 امیدواروں کامیاب ہوئے۔