راولپنڈی ( نئی تازہ رپورٹ) تحریک انصاف کی سابق رہنما شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کورہائی کے بعد ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ایمان مزاری کی بغاوت اور اشتعال انگیزی کے مقدمہ میں ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا۔
ایمان مزار ی کی اڈیالہ جیل سے رہائی سے پہلےاسلام آباد پولیس جیل کے باہرپہنچ گئی، اور جیل سے باہر آنے پرانہیں پولیس نے ایک بار پھر گرفتار کرلیا۔
پولیس کی جانب سے فوری طور پر گرفتاری کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی ۔ تاہم نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایمان مزاری کو تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
عدالت نے تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں ایمان مزاری کی ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد انہیں جیل سے رہا کیا گیا تھا۔