کراچی ( نئی تازہ مانیٹرنگ) ملک میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار 900 روپے فی تولہ اضافہ ہو گیا۔ جبکہ عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت بڑھنے کا رجحان دیکھا گیا۔
جمعہ کوآل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت 2 ہزار 900 روپے بڑھنے کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔
اسی تناسب سے 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 486 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 1903 روپے ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابقعالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،اور فی اونس قیمت 4 ڈالر بڑھنے کے بعد ایک ہزار 919 ڈالر ہوگئی ہے۔