اسلام آباد( نئی تازہ رپورٹ) چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کی تاریخ سے متعلق صدر عارفف علوی کے خط کا جواب دیتے واضح کیا ہے کہ سیکشن 57 میں ترمیم کے بعد الیکشن کمیشن کو تاریخ دینےکا اختیار ہے ۔
چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ نے صدر مملکت عارف علوی کے نام لکھے گئے جوابی خط میں کہا ہےکہ الیکشن ایکٹ کی سیکشن 57 میں 26 جون کو ترمیم کردی گئی ہے، ترمیم سے قبل صدر الیکشن کی تاریخ کے لیےکمیشن سے مشاورت کرتا تھا، تاہم اب سیکشن 57 میں ترمیم ہو جانے کے بعد الیکشن کمیشن کو تاریخ یا تاریخیں دینےکا اختیار ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نےخط میں کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 48 فائیوکو آئین کے آرٹیکل 58 ٹوکے ساتھ پڑھا جائے، قومی اسمبلی آئین کے آرٹیکل 58 ون کے تحت وزیراعظم کی سفارش پر صدر نے 9 اگست کو تحلیل کی ،وزیراعظم کی سفارش پر اسمبلی تحلیل کی جائے توالیکشن کمیشن کو عام انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار ہے۔