بٹگرام ( نئی تازہ رپورٹ) بٹگرام میں چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹنے کے واقعے کے ایک روز بعد چیئر لفٹ کے مالک اور آپریٹرکو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی ہزارہ کے مطابق چیئرلفٹ کے مالک گلزرین اور آپریٹر اعجاز کے خلاف تھانہ آلائی میں مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ چیئر لفٹ کے کنٹرول روم کو بھی سیل کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنے کے واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
گزشتہ روز خیبرپختوںخواہ کے ضلع بٹ گرام میں آلائی جھنگڑئے پاشتو کے علاقے میں کیبلز ٹوٹنے سے چیئر لفٹ تقریباً 15 گھنٹے تک معلق رہی تھی۔
دریا کے اوپر بلندی پر پھنسی ہوئی چئیر لفٹ میں 7 طلباء سمیت آٹھ افراد سوار تھے، جنہیں گھنٹوں کی کوشش کے بعدریسکیو کیا گیا۔