اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا۔
شاہ محمود قریشی کے بعد تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو بھی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسد عمر کو اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت سے گرفتار کیا ہے، انہیں سائفر معاملے پر گرفتار کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کو ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔
اس سے قبل شاہ محمود قریشی کو بھی سائفر معاملے پر گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ عمران خان کی جیل میں ہی اس کیس میں بھی باقاعدہ گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے،