پشاور( نئی تازہ مانیٹرنگ) شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر ریحان گل نےدھماکے کی تصدیق کی ہے، تاہم ہلاکتوں کی تعداد نہیں بتائی۔
واقعہ کے متعلق انسپکٹر ابرار نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ شب ایک درجن سے زائد مزدور شمالی وزیرستان کے علاقے شوال سے ایک گاڑی میں جنوبی وزیرستان جا رہے تھے کہ اچانک راستے میں دھماکہ ہو گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق مزدوروں کو لے جانے والی گاڑی گل میر کور کے علاقے میں بارودی سرنگ سے ٹکرا نے کے نتیجے میں 11 مزدور جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے، واقعے کے بعد زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
اس حوالے سے سینئر صحافی طاہر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ( ٹوئٹر) پر واقعہ کی تفصیلات بیان کی ہیں
#قبائلی ضلع شمالی #وزیرستان سے ایک افسوسناک خبر کے مطابق ایک بم دہماکے میں 10 سے زائد مزدور جاں بحق ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ریحان گل کے مطابق ایک گاڑی کو باردوری مواد سے اڑایا گیا ہے جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 11 مزدور جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق جاں بحق
— Tahir Khan (@taahir_khan) August 20, 2023
افراد کا تعلق #جنوبی وزیرستان کی تحصیل #مکین اور تحصیل #برمل سے تھا اور شمالی وزیرستان میں کام کررہے تھے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مزدور کام سے واپس آرہے تھے جب #شوال کے علاقے میں سڑک کے کنارے رکھے گئے بم کا نشانہ بن گئے۔ زیادہ جاں بحق ہونے والے محسود اور دو احمدزی وزیر تھے۔
— Tahir Khan (@taahir_khan) August 20, 2023
جاں بحق: بیت اللہ، صاحب نور، جنت اللہ، اسد اللہ خان، میر ولی خان، مقبول خان، شیخ زاہد، سید منصور، محمد ایاز، محمد ولی اور گل حسین جبکہ زخمیوں میں عمر زاہد اور اور عمر ایاز شامل ہیں۔
— Tahir Khan (@taahir_khan) August 20, 2023