اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو سائفر گمشدگی کے معاملہ پر گرفتار کر لیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے پولیس کی بھاری نفری نے گرفتار کیا۔
تحریک انصاف کے کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کو گرفتاری کے بعد ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز منتقل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
یادرہے کہ شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے واقعات کے بعد 10 مئی کوبھی گرفتار کیا گیا تھا اورانہیں 6 جون کو اڈیالہ جیل سے رہاکیا گیا تھا۔