اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) نگران وفاقی کابینہ کی حلف براداری کے بعد وزراء کو قلمدان سونپ دیئے گئے،جبکہ وزیراعظم کے مشیروں اور معاونین خصوصی کے محکموں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدرکو وزارت دفاع، دفاعی پیداوار اور ایوی ایشن،سرفراز بگٹی کو وزارت داخلہ، نارکوٹکس، اوورسیز پاکستانیز اورمرتضیٰ سولنگی کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دیا گیا ہے۔
سمیع سعید کو وزارت منصوبہ بندی و ترقی، جمال شاہ کو وزارت قومی ورثہ و ثقافت،مدد علی سندھی کو وفاقی وزارت تعلیم، قومی ہم آہنگی، امور نوجوانان، احمد عرفان اسلم کو وزارت قانون و انصاف، نیشنل ریسورسز، موسمیاتی تبدیلی اور پانی کا قلمدان ملا ہے۔
محمد علی کو انرجی ،پاور اور پیٹرولیم، شمشاد اخترکو خزانہ اینڈ ریونیو، اکنامک افیئرز ،شماریات اور نجکاری
جبکہ ڈاکٹر عمر سیف کو آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت دی گئی ہے ۔
گوہر اعجاز کامرس ، ٹیکسٹائل، انڈسٹریز اور پروڈکشن،انیق احمد مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی،کیپٹن(ر) شاہد اشرف تارڑ مواصلات، ریلویز، پوسٹل سروسز، پورٹس اینڈ میری ٹائم افئیرز اورخلیل جارج انسانی حقوق، ویمن امپاورمنٹ کے وزیر ہوں گے۔
وقار مسعود کومشیر خزانہ ،ایئرمارشل (ر) فرحت حسین کو مشیر برائے ایوی ایشن، مشال ملک کو وزیر اعظم کی مشیر خصوصی برائے انسانی حقوق و ویمن امپاورمنٹ، جواد سہراب ملک کومشیر خصوصی برائے اوورسیز جبکہ وائس ایڈمرل (ر) افتخار راؤ کو مشیر خصوصی برائے میری ٹائم افیئرز مقرر کیا گیا ہے ۔
ڈاکٹر جہانزیب خان کو مشیر خصوصی برائے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسی لیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی)،وصی شاہ کو مشیر خصوصی برائے سیاحت،سیدہ عارفہ زہرہ کو مشیر خصوصی برائے تعلیم اور قومی ہم آہنگی جبکہ احدچیمہ کو مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔
کابینہ ڈویژن، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، نیشنل سکیورٹی ڈویژن، بین الصوبائی رابطہ، سی سی آئی سیکرٹریٹ، سیفران، زراعت، فوڈ سکیورٹی، ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے قمدان وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے پاس رہیں گے