نگران وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ، صدر مملکت عارف علوی نے کابینہ ارکان سے حلف لیا ۔
حلف برداری کی تقریب میں نگران وزیر اعظم بھی موجود تھے ۔
18 رکنی نگران وفاقی کابینہ میں سابق سفارتکار جلیل عباس جیلانی ،ہ سابق گورنر اسٹیٹ بینک عشرت حسین ہوں گی، سرفراز بگٹی، سینئر صحافی مرتضیٰ سولنگیاور آٹی ٹی ماہر ڈاکٹر عمر سیف شامل ہیں ۔
حلف اٹھانے والوں میں انیق احمد ،گوہر اعجاز ، احمد عرفان اسلم ، شاہد اشرف تار، ڈاکٹر ندیم جان ،سینیئرآرٹسٹ جمال شاہ ، مدد علی سندھی،خلیل جارج، محمد سمیع سعید ، محمد علی بھی نگران وفاقی کابینہ میں شامل ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر نے بھی وفاقی وزیر کے طور پر حلف اٹھایا۔ وفاقی وزرائ کے محکموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔