اسلام آباد(نئی تازہ رپورٹ ) پی ٹی آئی کے رہنما اور عمران خان کے بھانجے حسان خان نیازی کو گرفتار کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حسان نیازی کی گرفتاری ایبٹ آباد سے ہوئی جہاں پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی ،
حسان نیازی پر 9 مئی کولاہور میں جناح ہاؤس حملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی وکیل علی اعجاز بُٹرنے حسان نیازی کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔