کوئٹہ( نئی تازہ رپورٹ) قومی اور سندھ اسمبلی کے بعد بلوچستان اسمبلی بھی تحلیل ہو گئی۔ گورنر بلوچستان نے وزیر اعلیٰ کی بھجوائی گئی سمری پر دستخط کردیے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ کو بھجوائی کی گئی تھی، گورنر بلوچستان نے وزیراعلیٰ کی سمری منظور کرتے ہوئے اس پر دستخط کردیے ہیں۔
گورنر کے دستخط کے ساتھ ہی بلوچستان اسمبلی تحلیل ہو گئی، بلوچستان کابینہ میں شامل وزرا، معاونین اور مشیران اپنے عہدوں سے سبک دوش ہوگئے ہیں۔نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر تک میر عبدالقدوس بزنجو زمہ داریاں سرانجام دیتے رہیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل قومی اور سندھ اسمبلی بھی تحلیل کی جا چکی ہیں۔