اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) پاکستان کی مجموعی آبادی 2.55 فی صد سالانہ کی شرح سے بڑح کر 24 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار431 ہوگئی۔ ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
ادارہ شماریات (پی بی ایس ) کےمطابق نئی مردم شماری میں ملک کی دیہی آبادی کا حجم 14 کروڑ 77 لاکھ سے زیادہ ہے، جبکہ شہری آبادی 9 کروڑ 37 لاکھ 50 ہزارسے بڑھ گئی ہے۔ پاکستان کی مجموعی آبادی میں اضافے کی شرح 2.55 فیصد ہو گئی۔ واضح رہے کہ 2017 کی مردم شماری میں یہ شرح 2.40 فی صد تھی۔
نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ شہری آبادی میں 3.65 فیصد جبکہ دیہی آبادی میں 1.90 فیصد سالانہ کے حساب سے اضافہ ہوا۔ صوبہ پنجاب کی آبادی 2.63 فیصد اضافے سے 12 کروڑ 76 لاکھ سےتجاوزکر گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کی آبادی سالانہ 2.38 فیصد اضافےسے4 کروڑ سے بڑھ گئی،سندھ کی آبادی 2.57 فیصد اضافے سے 5 کروڑ 56 لاکھ سے تجاوز کرگئی،بلوچستان کی آبادی 3.20 فیصد اضافے سے 1 کروڑ 48 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔