اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر قومی ایئر لائن پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے ذمہ ٹیکسوں کی مد میں تقریباً 2 ارب 80 کروڑ روپے بقا یا ہیں جوایف بی آر کو ادا نہیں کیے گئے، تاہم پی آئی اے کے مطابق واجب الادا رقم تقریباً ایک ارب 30 کروڑ روپے ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ ایف بی آرسے رابطے میں ہے، امید ہےکہ جلد ہی اکاؤنٹس بحال ہو جائیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پی آئی اے کے اکاؤنٹس بلاک ہونے کے باوجود فلائٹ آپریشن جاری ہیں اور دیگر سرگرمیاں معمول کے مطابق سرانجام دی جارہی ہیں۔