اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا ) نے حکومتی درخواست منظور کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں ساڑھے سات روپے فی یونٹ تک اضافے کی اجازت دے دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپرا نے فیصلے کیلئے نوٹفیکیشن وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔ اسی طرح ماہانہ 200 یونٹ تک کے پروٹیکڈ صارفین کیلئے بھی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا۔
قیمتوں میں اضافے سے متعلق کابینہ نے سرکولیشن سمری ذریعے پہلے ہی منظوری دے دی ہے۔ جس کے مطابق 100 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی 3 روپے فی یونٹ مہنگی ہوگی۔
101 سے 200 یونٹ والے صارفین کے لیے 4 روپے فی یونٹ، 201 سے 300 یونٹ تک والے صارفین کے لئے 5 روپے فی یونٹ اضافہ ہوگا۔
301 یونٹ سے 400 یونٹ تک اضافہ 6 روپے 50 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ہو گا۔ 400 سے 700 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو گی۔
بنیادی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کیا جائے گا۔