پشاور ( نئی تازہ رپورٹ) تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، سابق رکن قومی اسمبلی شوکت علی اور سابق وزیراشتیاق ارمڑ نےبھی پرویز خٹک کی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
پرویز خٹک نے متعدد سابق ارکان اسمبلی کو پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے اور دعویٰ کیا ہےکہ 50 سابق ایم پی ایز اور ایم این ایز ان سے رابطے میں ہیں۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ بعض ارکان اسمبلی نے پرویز خٹک کی پارٹی میں شامل ہونے سے معذرت کی ہے۔
نجی چینل سما ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ محمود خان، اشتیاق ارمڑ، ضیااللہ بنگش، احتشام جاوید اکبر، احمد حسین شاہ،غزن جمال، آغا گنڈاپور، فلک ناز، ابراہیم خٹک، آسیہ اسد، ولسن وزیر، ملک واجد، ارباب وسیم، شوکت علی بھی نئی سیاسی جماعت میں شامل ہیں۔