لاہور( نئی تازہ رپورٹ)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالہٰی کو 30 روز کیلئے نظر بند کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چودھری پرویز الہٰی کو تھری ایم پی او کے تحت ایک ماہ کیلئے نظربند کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پرویز الہٰی آئندہ ایک ماہ کیمپ جیل میں نظر بند رہیں گے، سابق وزیر اعلیٰ کے خلاف تین مقدمات درج ہیں، وہ پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما ہیں، اس لئے ان سے امن و امان کو نقصان ہو سکتا ہے۔
نظر بندی کےنوٹیفکیشن میں تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں 2، غالب مارکیٹ میں درج ایک مقدمے کا حوالہ دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی ان مقدمات میں پولیس کو مطلوب بھی ہیں۔
واضح رہے کہ پرویز الہٰی کی نظر بندی کیلئے سی سی پی او لاہور کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ لکھا گیا تھا۔