اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، جس کا اطلاق 15 جولائی کی رات بارہ بجے سے ہوگا۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 9 روپے کم کی جارہی ہے جس کے بعد پیٹرو 253 روپے فی لیٹرملے گا انہوں نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 7 روپے کم کی جارہی ہے ، اب نئی قیمت 253 روپے 50 پیسے ہوجائے گی۔
اسحاق ڈارکے مطابق لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ نئی قیمتیں 16 جولائی 2023 سے پندرہ روز کے لئے نافذ العمل ہوں گی۔