لاہور( نئی تازہ مانیٹرنگ) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے پستول سے خودکشی کرلی۔
عالمگیر ترین ملک کی معروف کاروباری شخصیت اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک اور مینیجنگ ڈائریکٹر تھے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے عالمگیر ترین لاہور کے علاقےگلبرگ میں واقع اپنےگھر میں تھے، وہاں سے اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی ابتدائی اطلاعات کے مطابق انہوں نے اپنے سر میں پستول سے گولی ماری۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمگیر ترین نے خودکشی سے قبل ایک تحریر چھوڑی ہے جس میں انہوں نے اپنی بیماری کا ذکر کیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ عالمگیر ترین غیر شادی شدہ تھے، ان کے دوستوں کے مطابق عالمگیر ترین کی عمر 63 سال تھی، ان کی منگنی ہوچکی تھی اور وہ دسمبر میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔