اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) وفاقی حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے جبکہ پٹرول کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے رجحان کے باوجود عوام پرکم سےکم بوجھ ڈالنےکی کوشش کی، پٹرول کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیاجارہا اور پٹرول کی قیمت آئندہ 15 روز کے لیے 262 روپے فی لیٹربرقرار رہے گی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل آئندہ 15 روز کیلئے کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات 12 بجے سے ہوگا۔
یاد رہے کہ حکومت نے 15 جون کو پندرہ روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔