کراچی( نئی تازہ رپورٹ) روس سے خام تیل لے کردوسرا بحری جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا۔
اطلاعات کے مطابق روسی جہاز آؤٹر اینکرایج میں لنگر اندازہوا ہے جو کراچی پورٹ کی حدود ہے،معمول کے مطابق جہاز آؤٹر اینکریج پر پہنچتے ہیں جہاں سے کے پی ٹی پائلٹ جہاز کو پورٹ چینل میں لاکر برتھنگ کراتا ہے۔
نجی ٹی وی کے مبطابق برتھنگ پلان فائنل ہوتے ہی جہاز کو آئل پیئر پر لانے کا کام شروع ہوجائے گا۔
اس سے قبل پہلا روسی خام تیل بردار جہاز11 جون کو کراچی بندرگاہ پہنچا تھا، 183 میٹر لمبے روسی جہاز پیور پوائنٹ میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لوڈ تھا۔
اس حوالے سے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا تھا کہ روس سے تیل کی فراہمی تسلسل کے ساتھ شروع ہوجانے سے قیمتوں میں فرق آئےگا۔ مصدق ملک کے مطابق ہم اپنی ضرورت کا ایک تہائی خام تیل روس سے لیں گے تو قیمتوں میں بڑا فرق آئے گا اور اثرات لوگوں کی جیب تک پہنچیں گے۔