اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) قومی اسمبلی نے مالی سال 24-2023 کے لیے 14ہزار 480 ارب روپے کا وفاقی بجٹ کثرت رائے سے منظور کر لیا۔
حکومت نے آئی ایم ایف معاہدہ کے لئے9 جون کو پیش کردہ وفاقی بجٹ میں متعدد تبدیلیاں کی تھیں جن کے بارے میں گزشتہ روز وزیر خزانہ نے ایوان کو آگاہ کیا تھا۔
آئی ایم ایف کے مطالبے پر ٹیکس ہدف میں 215 ارب روپے کا اضافہ کر کے اسے94 کھرب 15 روپے کردیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی میں اتوار کو فنانس بل کی منظوری کے لیے اجلاس کے دوران فنانس بل میں9 ترامیم کی گئی ہیں، ان میں سے 8 ترامیم حکومت، ایک اپوزیشن کی جانب سے شامل کی گئی ہے۔
ٹیکس وصولیوں کا ہدف 9 ہزار 200 سے بڑھا کر 9 ہزار 415 ارب مقرر کیا گیا ہے، پنشن ادائیگی 761 ارب سے بڑھا کر 801 ارب کر دی گئی، علاوہ ازیں این ایف سی کے تحت صوبوں کو 5 ہزار 276 ارب کے بجائے 5 ہزار 390 ارب ملیں گے۔
قومی اسمبلی سے فنانس بل کی منظوری کے موقع پر اراکین کی اکثریت ایوان سے غائب رہی۔