اسلام آباد( نئی تازہ رپورٹ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
ایوانِ صدر سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کر دی ہے، جس کا اطلاق 17 ستمبر 2023 ء سے جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ سے ہوگا۔
موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال ، آئین کے آرٹیکل 179 کے تحت 16 ستمبر 2023ء کو ریٹائرمنٹ کی عمر حاصل کرلیں گے۔
صدر مملکت کی طرف سے چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے تین کے تحت کی گئی ہے۔ صدر مملکت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے 17 ستمبر 2023 ء کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیں گے۔