لاہور ( نئی تازہ رپورٹ) پیپلز پارٹی نے سینئروکیل لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت ختم کرتے ہوئے ان کی تصویر” دیوار شرمندگی” پر لگا دی۔
پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لطیف کھوسہ سےکہا تھاکہ ریڈلائن کراس نہ کریں، ان کو بارہا یاد کرایا کہ وہ پارٹٰی لائن اور طے کردہ حدود کو پار نہ کریں لیکن انہوں نے ہدایت پر عمل نہیں کیا۔ جس پر کرروائی عمل میں لائی گئی۔
رانا فاروق سعید کے مطابق لطیف کھوسہ اپنے بیٹےکو اٹارنی جنرل لگوانا چاہتے تھے لیکن یہ عہدہ نہ ملنے پر بلیک میلنگ شروع کردی۔ انہوں نے کہا کہ لطیف کھوسہ بطور وکیل پیپلزپارٹی میں آئے اور مراعات بھی لیتے رہے ۔
پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے قائم مقام صدر نے صحافیوں کے سامنے اعلان کیا کہ لطیف کھوسہ کی بنیادی رکنیت ختم کر رہے ہیں۔اس موقع پر پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب آفس میں “وال آف شیم”( دیوار شرمندگی) کا افتتاح بھی کیا گیا جس میں لطیف کھوسہ کی تصویر لگائی گئی تھی۔