پشاور( نئی تازہ رپورٹ) خیبرپختونخو میں سرکاری ہسپتالوں کے قریب ڈاکٹرز کی پرائیوٹ پریکٹس پرپابندی عائد کردی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی عائد کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیش کے مطابق سرکاری ہسپتالوں کے قریب 500 میٹر کی حدود میں پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عائد کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے اکثر سرکاری ہسپاتالوں کے قریب ہی بعض ڈاکٹرز نے پرائیویٹ پریکٹس شروع کر رکھی تھی۔