اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) روس سے پاکستان کے لئے ایک لاکھ ٹن خام تیل لے کر بحری جہاز کل سات جون کو عمان کی بندر گاہ پہنچے گا۔
اس سے قبل توقع کی جارہی تھی کہ روس سے تیل لے کر بحری جہاز 27 مئی کو عمان پہنچ جائے گا جس کے بعد چھو ٹے بحری جہاز وں میں خام تیل پاکستانی بندرگاہ پورٹ قاسم پہنچے گا جس میں تقریبا دو ہفتے کا وقت لگے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے روسی تیل کی پہلی کھیپ پہنچنے کے بارے میں اطلاعات غلط معلومات کی بنیاد پر دی گئی تھیں۔
تازہ اطلاعات کے مطابق ایک لاکھ ٹن خام تیل لے کر بحری جہاز بدھ سات جون کوروس سے عمان کی بندر گاہ پہنچے گا۔ جس کے بعد اگلے مرحلے مین تیل پاکستان پہچایا جائے گا۔