عمان ( نئی تازہ مانیٹرنگ) اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ سعودی تاجر کی ارکیٹیکٹ بیٹی رجوہ آل سيف شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہی جوڑے کی نکاح کی تقریب کا انعقاددارالحکومت عمان کے ظہران پیلس میں ہوا ، تقریب میں دوستوں، اہل خانہ اور دنیا بھر سے اہم شخصیات نے شرکت کی۔
امریکی صدر جو بائڈن کی اہلیہ خاتون اول جِل بائیڈن، برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن، قطر کے امیر کی والدہ شیخہ موزہ بنت ناصر بھی بھی شادی کی تقریب میں شریک تھیں۔
بیلجیئم، اسپین، ڈنمارک، ہالینڈ اور جاپان کے شاہی خاندانوں کے افراد نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔
جوڑے کی منگنی کا باقاعدہ سرکاری اعلان گزشتہ سال 10 اگست میں کیا گیا تھا۔
شادی سے قبل ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ ثانی کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی جس میں دلہے کے چھوٹے بھائی شہزادہ ہاشم، قریبی رشتہ داروں اور قریب افراد نے شرکت کی۔
کچھ روز قبل اردن کی شہزادہ حسین کی والدہ ملکہ رانیا نے روایتی مہندی پارٹی کی میزبانی کی تھی جس میں روایتی اُردنی اور سعودی گانے و نغمے پیش کیے گئے اور رقص کیا گیا۔