اسلام آباد( نئی تازہ رپورٹ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں 37 روپے فی کلو تک کی غیر معمولی کمی کردی، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 438 روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت کم ہو کر کر 2 ہزار 321 روپے ہو گئی ہے۔
اوگرا کے مطابق کمرشل سلنڈر کی قیمت 1686 روپے کمی سے 8 ہزار 933 روپے کا ہو گیا ۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ملک بھر میں امپورٹڈ اور لوکل ایل پی جی کی قیمت 197 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 438 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1686 روپے کمی کی گئی ہے۔
ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق ہمارے فارمولے پر عمل کیا جائے تو قیمت میں مزید کمی کی جاسکتی ہے۔