اسلام آباد( نئی تازہ رپورٹ) حکومت نے پیٹرول 8 روپے اور ڈیزل 5 روپے فی لیٹرسستا کرنے کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ عالمی سطح پر پچھلے 15 روزں میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں زیادہ رد وبدل نہیں ہوا اور نہ ہی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ۔ مگر کوشش کر کے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی جارہی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا۔
حالیہ کمی کے بعد ڈیزل پانچ روپے کمی سے 253 روپے، پیٹرول 8 روپے کمی سے 262 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل بھی 5 روپے فی لیٹرکمی کے بعد 147 روپے 68 پیسے دستیاب ہو گاجبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 164.07 روپے پر برقرار رہے گی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق جمعرات یکم جون سے ہو گیا ہے
۔