اسلام آباد( نئی تازہ رپورٹ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن لندن روانہ ہو گئے۔
نجی ٹی وی نے جے یو آئی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن برطانیہ میں چند روزقیام کریں گے۔
مولانا فضل الرحمٰن لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ برطانیہ کے مختلف شہروں میں پارٹی کارکنوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اور تنظیمی مور پر مشاورت کریں گے۔