اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بدھ کو ہوگا۔
ذرائو کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دو نکاتی ایجنڈہ زیر غورلایا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ 16 مئی کے اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت داخلہ روڈ ٹو مکہ منصوبے کے چارے میں کابینہ ارکان کو تفصیلی بریفنگ دے گی جبکہ اجلاس میں سیاسی اور معاشی صورتحال بھی زیر غور لائی جائے گی۔