لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پولیس نے جناح ہائوس حملے میں ملوث ملزمہ خدیجہ شاہ کو گرفتار کر لیا ہے، خدیجہ شاہ کئی روز سے روپوش تھیں جبکہ پولیس گرفتاری کی مسلسل کوشش کر رہی تھی۔
چند روز قبل لاہور کے جناح ہاؤس پر 9 مئی کو ہونے والے حملے کی تحقیقات کے دوران پولیس نے سابق وزیرخزانہ سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کے گھر پر چھاپہ مارا تھا اورخدیجہ شاہ کےشوہر کو حراست میں لے لیا تھا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ خدیجہ شاہ جناح ہاؤس پر حملے کی مرکزی ملزمہ ہے۔
گزشتہ چھاپے کے وقت پولیس پہنچنے پر خدیجہ شاہ پچھلے دروازے سے نکل گئی تھی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس نے قبضہ میں لے لی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا تھاکہ عمرشیخ نامی شخص نے خدیجہ شاہ کوپناہ دی تھی۔ کئی اہم شخصیات خدیجہ شاہ کو گرفتاری سے بچانے کی کوشش کرتی رہیں تاہم پولیس نے منگل کو اسے گرفتار کر لیا