اسلام اباد ( نئی تازہ رپورٹ) پی ٹی آئی کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
پریس کانفرنس کے دوران شیریں مزاری نے کہا کہ ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے کی سب کو مذمت کرنی چاہیے، میں بھی 9 اور 10 مئی کو ہونے والے واقعات کی مذمت کرتی ہوں۔
شیریں مزاری نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس حوالےسے بیان حفلی بھی دیاہے، ہر قسم کے تشدد کی ہمیشہ مذمت کی ہے، جی ایچ کیو، پارلیمان، سپریم کورٹ ریاستی علامتیں ہیں ۔ ان پر حملہ قابل مذمت ہے۔ ریاستی علامتوں کو نشانہ بنانے کی سب کو مذمت کرنی چاہیے۔
شیریں مزاری نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے سیاست چھوڑ رہی ہوں، آج سے میں تحریک انصاف یا کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ میرے خاوند کے انتقال کو 5 ماہ ہو گئے ہیں، میرے بچے اور میری والدہ میری ترجیح ہیں، اب میں ان پر زیادہ توجہ دوں گی۔