اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 8 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔
منگل کو انسداد دہشتگردی عدالت ( اے ٹی سی ) میں عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگائی آرائی سمیت 8 کیسز میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔ عدالت نے تمام کیسز میں تحریک انصاف کے چیئرمین کی عبوری ضمانت میں 8 جون تک توسیع کر دی۔
اس سے قبل عمران خان اور بشریٰ بی بی سخت سیکیورٹ میں جوڈیشل کمہلیکس پہنچے تاہم ماضی کے برعکس پی ٹی آئی کارکن موجود نہیں تھے۔ بعد ازاں عمران خان اور بشریٰ بی بی پیشی کے لئے نیب آفس روانہ ہوگئے ۔