اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، امداد اللہ بوسال نئے سیکریٹری خزانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سیکرٹری خزانہ کی تبدیلی فیصلہ کیا جس کے بعد نئے سیکرٹری خزانہ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس (پی اے ایس) کے امداد اللّٰہ بوسال کونیا سیکریٹری خزانہ تعینات کیا گیا ہے۔
اس سے قبل امداد اللّٰہ بوسال اسپیشل سیکرٹری خزانہ کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ بجٹ سے قبل اس اہم عہدے پر نئی تقرری کو نہات اہم تصور کیا جا رہا ہے۔